اکھنور: ریاست جموں وکشمیر کے اکھنور علاقے میں گزشتہ شب سڑک کے ایک دلخراش سڑک حادثے میں 4 افراد ہلاک اور ایک شہری زخمی ہوا .
ملی تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب رات 11 بجے ایک نجی گاڑی باتھرا اکھنور میں حادثے کی شکار ہوئی ،جس میں سوار پانچ افراد میں سے 4 افراد موقعے پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ ایک شہری زخمی ہوا.
زخمی ہونے والے شہری کی شناخت 28 سالہ سمیک شرما ولد سریندر کمار کے بطور ہوئی،جسے سب ضلع اسپتال اکھنور مین داخل کیا گیا .
مہلوکین کی شناخت 22 سالہ رانا پرتاپ سنگھ ،22 سالہ دویندر سنگھ ساکنان مرجالی اور 20 سالہ بوپندر سنگھ ساکنہ اکھنور کے بطور ہوئی جبکہ چوتھے مہلوک شہری کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی .
Comments are closed.