شوپیان پولیس تھانہ پر مسلح حملہ ،ایک اہلکار ہلاک،تعزیتی وگلباری تقریب میں خراج

شوپیان : جنوبی ضلع شوپیان کے پولیس تھانہ پر اتوار کی الصبح جنگجوئوں نے مسلح حملہ کیا ،جسکے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا .

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنگجوئوں نے صبح صاد ق کے وقت قریب ساڑھے 6 بجے شوپیان پولیس تھانہ پر اندھا دھند فائرنگ کی ،جسکے نتیجے میں ایک اہلکار ثاقب محی الدین میرساکنہ زائورہ ہلاک ہوا.

پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ اہلکار حملے میں شدید زخمی ہوا تھا اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں وہ زخموں کی تاب کی نہ لاکردم توڑ بیٹھا .ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آئور مہلوک اہلکار کی رائفل لیکر فرار ہوگئے .

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ پر مسلح حملے کو ناکام بنا دیا جس میں ایک اہلکار ازجان ہوا .ادھر ضلع پولیس لائنز شوپیان میں مہلوک پولیس اہلکار کے اعزاز میں ایک تعزیتی گلباری تقریب منعقد ہوئی .

اس میں پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اور مہلوک پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا .ایس ایس پی شوپیان کے علاوہ سی او 14 بٹالین سی آر پی ایف اور دیگر افسران واہلکار وں نے تعزیتی گلباری تقریب میں شرکت کی .

 

بعد ازاں پولیس اعزاز میں مہلوک اہلکارکو آخری الوداع کیا گیا .پولیس نے واقعے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی .

Comments are closed.