سرینگر:اسلحہ سمیت فرار ہونے والے ایس پی او کے بارے میں جانکاری دینے والے کو 2لاکھ روپیہ دینے کا اعلان کیا گیاہے ۔ پولیس چیف کے مطابق جو کوئی بھی ایس پی او کو اسلحہ سمیت پکڑے گا اُس کو 2لاکھ روپیہ بطور انعام کے طور پر دئے جائینگے۔
ممبر اسمبلی وچھی شوپیاں ایڈوکیٹ اعجاز احمد میر کے سرکاری رہائش گاہ واقع جواہر نگر میں ایس پی اوسات اے کے47رائفلیں اور ایک پستول لے کر فرار ہونے کے بعد پولیس نے ایس پی او کے بارے میں جانکاری دینے والے کو انعام سے نوازنے کا اعلان کیا۔
پولیس چیف دلباغ سنگھ کے مطابق جو کوئی بھی مفرور ایس پی او کو اسلحہ سمیت پکڑے گا اُس کو دو لاکھ روپیہ دئے جائینگے۔ (ایہجنسیز )
Comments are closed.