سرینگر : چیف الیکٹورل افسر ( سی ای او) جموں و کشمیر شالین کابرا نے آج ریاست میں پنچائتی اداروں کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ۔
آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شالین کابرا نے کہا کہ17 نومبرسے11 دسمبر تک9 مرحلوں میں4490 پنچائت حلقوں کے35096 پنچ حلقوں کے316 بلاکوں کے انتخابات منعقد ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں اس سے پہلے پنچائت انتخابات 10 سال کے بعد 2011 میں منعقد ہوئے تھے اور ان پنچائتوں نے اپنی مدت جولائی2016 میں مکمل کی تھی۔
سی ای او نے کہا کہ پول شیڈول کے آج کے اعلان کے بعد ماڈل کوڈ آف کنڈیکٹ فوری طور سے لاگو ہو گیا ہے اور یہ اُن تمام پنچائت اداروں میں لاگو ہو گا جہاں انتخابات منعقد ہونے والے ہیں ۔ علاوہ ازیں یہ اُمیدواروں ، سیاسی پارٹیوں اور حکومت پر بھی لاگو ہو گا ۔
چیف الیکٹورل افسر نے کہا کہ یہ انتخا بات بیلٹ کے ذریعے صُبح8 بجے سے بعد دوپہر2 بجے تک منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ترمیم کے مد نظر سرپنچ کے لئے براہ راست انتخاب منعقد ہوگا اورووٹر اپنا ووٹ پنچ اور سرپنچ کے لئے الگ الگ رنگوں کے بیلٹ پیپر استعمال کر کے ڈال سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پنچائت الیکشن افسر وں کی طرف سے پنچائت حلقوں کے لئے پولنگ سٹیشنوں کی مناسب تعداد کی نشاندہی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹر سلِپ انگریزی اور اُردو زبانوں میں5812429 ووٹروں میں تقسیم کی جائیں گی تا کہ ووٹروں کو متعلقہ پولنگ سٹیشن کے بارے میں جانکاری حاصل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنے کے لئے ووٹر شناختی کار ڈ کا ہونالازمی قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ چناو¿ یقینی بنانے کیلئے ہر ایک میونسپل ادارے میں جنرل ابزرور تعینات کئے جائیں گے اور ان مشاہدین سے کہا جائے گا کہ وہ چناو¿ عمل کے ہر ایک مرحلے پر کڑی نظر گذر رکھے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری مہاجرین کے لئے پنچائتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پوسٹل بیلٹ کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔
شالین کابرا نے کہا کہ9 مرحلوں کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ30 اکتوبر،2 نومبر،5 نومبر،8 نومبر،10 نومبر،13 نومبر،16 نومبر،19 نومبر اور22 نومبر مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کاغذات کی چھان بین31 اکتوبر،3 نومبر،6 نومبر،9 نومبر،12 نومبر،14 نومبر،17 نومبر،20 نومبر اور24 نومبر کو کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ2 نومبر،5 نومبر،8 نومبر،12 نومبر،14 نومبر،16 نومبر،19 نومبر،22 نومبر اور26 نومبر مقرر کی گئی ہے۔
انتخابات17 ،20 ،24 ،27 اور29 نومبر ، یکم دسمبر،4 دسمبر،8 دسمبر اور11 دسمبر کو منعقد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی اُسی روز عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کا عمل17 دسمبر کو مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سرپنچ کے لئے اخراجات کی حد 20 ہزار جبکہ پنچ کے لئے یہ حد5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اُمید واروں کو یہ بات یقینی بنانی پوگی کہ وہ ایک مقررہ رجسٹر میں اخراجات کا ریکارڈ یومیہ بنیاد پر درج کریں ۔
شالین کابرا نے مزید کہا کہ چناو¿ عمل کے اہم مراحل کی ویڈیو گرافی کی جائے گی اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر معقول تعداد میں ویڈیو اور ڈیجیٹل کیمرہ ٹیموں کا انتظام کریں گے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Prev Post
Comments are closed.