نئی دہلی، ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں میں بدھ کو 28 دن بعد کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ تیل کمپنیوں نے دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
منگل کو مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ کے دو پٹرول پمپ پر پٹرول کی قیمت 91.02 روپے فی لیٹر رہی۔ دونوں مقامات پر ڈیزل 78.94 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ان میں ایک پٹرول پمپ ضلع کے دھرم آباد میں اور ایک کورے گائوں میں ہے ۔
ضلع ناندیڑ کے ساتھ بہت سے دوسرے مقامات پر اور ضلع پربھن¸ میں بہت سے پٹرول پمپوں پر پٹرول 90 روپے اور ڈیزل 78 روپے فی لیٹر کے پار کرگیا۔چار ہفتوں میں ایک بار بھی ان کے دام نیچے نہیں ہوئے جبکہ اس دوران کئی مواقع پر خام تیل میں کمی اور ڈالر کے مقابلے روپے میں مضبوطی بھی رہی ہے ۔
آخری بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 13 اگست کو گھٹائی گئی تھی۔ اس کے بعد زیادہ تر موقعوں پر اس میں تیزی رہی جبکہ گنے چنے دنوں میں ان میں استحکام رہا ہے ۔
دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.87 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ ممبئی میں پٹرول 88.26 روپے ، کولکتہ میں 83.75 روپے اور چنئی میں 84.05 روپے فی لیٹر پربرقرار رہا. ڈیزل کی قیمت دہلی میں 72.97 روپے ، ممبئی میں 77.47 روپے ، کولکتہ میں 75.82 روپے اور چنئی میں 77.13 روپے فی لیٹر رہی۔
پٹرول اور ڈیزل کے دام 16 اگست سے لے کر 11 ستمبر تک مسلسل بڑھتے رہا۔ اس دوران دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں 3.63 روپے اور ڈیزل کے دام 4.25 روپے فی لیٹر بڑھے ۔
Comments are closed.