صراف کدل سرینگر میں آگ کی واردات ،کئی مکانات کو شدید نقصان پہنچا

سرینگر: شہرخاص کے صراف کدل علاقے میں آتشزدگی کی ایک واردات میں متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا .فائراینڈ ایمرجنسی عملے نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا .

تفصیلات کے مطابق شہر خاص کے گنجان آبادی والے علاقے میں بدھ کی دوپہر دو بجے کے ایک عمارت سے آگ کے شعلے نمودار ہوئے ،جس نے تیزی کے ساتھ مزید کئی رہائشی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لیا .

عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی ،کہ اسکے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے .تاہم فائراینڈ ایمرجنسی عملے نے فوری کارروائی کی اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا.

تاہم آگ کی اس واردات میں چھ رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں .

Comments are closed.