انتخابات میں شرکت مشروط،ریاستی کانگریس کا اعلان

ریاستی انتظامی کونسل کے حتمی فیصلے کے بعد اعلان کیا جائیگا:جی اے میر

سرینگر: ریاستی کانگریس نے بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کے فیصلے کو ریاستی انتظامی کونسل ،الیکشن کمیشن اور حکومت ہند کے حتمی فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات کے انعقاد پر تذبزب کی صورتحال بنی ہوئی ہے ،لہٰذا کانگریس جلد بازی میں کوئی اعلان کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔

پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے انتخابات کےلئے ماحول ساز گار نہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی فی الوقت ’دیکھو اور انتظار کرو ‘ کی پالیسی پر گامزن ہے ،تاہم بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے کےلئے 3رُکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ،جو پارٹی ہائی کمان سے مزیدمشاورت کرے گی ۔

سرینگر میں پارٹی ہیڈکواٹر پر ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کا اعلان کانگریس پارٹی کےلئے محض ایک شگوفہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف میڈیا میں ذرائع کے حوالے سے انتخابات ملتوی کئے جانے کی باتیں سامنے آرہی ہے اور دوسری طرف ریاستی انتظامی کونسل نے بھی اس ضمن میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا ۔انہو ں نے الزام عائد کیا کہ گورنر انتطامیہ مرکزی سرکار کے اشارے پر کام کررہی ہے جبکہ پوری ریاست ان انتخابات کے انعقاد پر تذبزب کی شکارہے ۔

انہوں نے کہا کہ گور نر انتظامیہ نہ تو کانگریس پارٹی کے سولات کا جواب دی سکی اور نہ ہی بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے انعقاد پر اس کا موقف واضح ہے ۔انہوں نے کہا کہ نہ تو ابھی الیکشن کمیشن کا انڈیا سامنے آیا اور نہ ہی حکومت ہند کی کوئی واضح پالیسی ہے ۔لہٰذا کانگریس پارٹی دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر گامزن ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ جب تک ریاستی انتظامی کونسل ،الیکشن کمیشن اور حکومت ہند جموں وکشمیر میں بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے حوالے سے اپنا موقف واضح نہیں کرتی ،تب کانگریس پارٹی ان انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا اعلان نہیں کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ قومی پارٹی ہونے کے ناطے کانگریس پر بھاری ذمہ داری ہوتی ہے ،لہٰذا کانگریس پارٹی کا مطالبہ ہے کہ گور نر انتظامی کونسل پہلے ان انتخابات کے انعقاد پر حتمی فیصلہ لے اُس کے بعد ہی کانگریس پارٹی اپنا واضح موقف لیکر سامنے آئے گی ۔

ان کا کہناتھا پارٹی نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے کہ جو پارٹی ہائی کمان سے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دےنے کےلئے مشاورت کرے گی .

پریس کانفرنس طارق حمید قرہ ،پیر زادہ محمد سعید ،تاج محی الدین ،غلام نبی مونگا وغیرہ شامل تھے .

Comments are closed.