شمالی کشمیر :جاں بحق جنگجوئوں کی یاد میں تعزیتی ہڑتال

سرینگر: ہندوارہ میں شبانہ جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے دو مقامی جنگجو نوجوانوں‌کی یاد میں شمالی کشمیر کے لنگیٹ ،کرالہ گنڈ،کولن گام ،زین گیر ،ہندوارہ اور سوپور کے بیشتر علاقوں میں تعزیتی ہڑتال رہی .

ہڑتال کے نتیجے میں ان علاقوں میں معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے .معلوم ہوا ہے کہ لنگیٹ ،کرالہ گنڈ،کولن گام ،زین گیر ،ہندوارہ اور سوپور کے بیشتر علاقوں میں دکانات ،تجارتی مراکز اور کاروباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہا .

ہڑتال کے نتیجے میں یہاں ہو کاعالم رہا جبکہ حساس علاقوں میں امن وقانون کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے .

ادھر انتظامیہ کی ہدایت پر ہائر اسکنڈری اسکولز اور ڈگری کالج ہندوارہ کو مقفل رکھا گیا .دوسرے روز بھی یہاں انتظامیہ کی ہدایت پر درس وتدریس کا عمل متاثر رہا .

انتظامیہ نے ایک حکمنامہ صادر کیا تھا گورنمنٹ ڈگری کالج ہندوار اور ما ور ولنگیٹ میں تمام ہائر اسکینڈری اسکول سیکورٹی وجوہات کی بناء پر بند رکھے جائیں .

ادھر ہندوارہ ،لنگیٹ اور سوپور کے مضافاتی علاقوں میں احتیاطی اقدامات کے تحت موبائیل انٹر نیٹ خدمات بھی منقطع رکھے گئے .

Comments are closed.