محرم الحرام کیلئے انتظامات، ایم ایل اے گاندربل شیخ اشفاق کا ڈب اور شالہ ہار علاقوں کا دورہ
سڑکوں پرمیکڈم بچھانے اورسٹریٹ لائٹس بدلنے کی ہدایت
گاندربل//ایم ایل اے گاندربل شیخ اشفاق نے آج ضلع انتظامیہ کے ا?فیسران کے ہمراہ ڈب اور شالہ ہار علاقوں کا دورہ کرکے محرم الحرام کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔ شیخ اشفاق نے ڈب میں منعقد میٹنگ کے دوران آفیسران کو انتظامات کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ خوراک، رسدات اور امور صارفین محکمے کی طرف سے ڈب میں شیعہ برادری کے لئے اضافی راشن کے علاوہ اضافی مٹی کا تیل،اضافی کھانڈ اور رسوئی گیس دستیاب رکھی گئی ہے ۔میٹنگ میں یہ جانکاری دی گئی کہ محکمہ صحت کی طرف سے شیعہ برادری والے علاقوں میں ادویات اور ڈاکٹروں کے علاوہ ایمبولینس گاڑیاں تیار رکھی جائیں گی۔ایم ایل اے گاندربل شیخ اشفاق نے یونسپل کمیٹی گاندربل کو ان ایام کے دوران روزانہ امام باڈوں اوراس کے گردونواح میں صفائی ستھرائی کا کام کرنے کے علاوہ ان علاقوں میں بیکار پری اسٹریٹ لائٹس کو بدلنے کی ہدایت دی۔انہوں نے امام باڈوں کی طرف جانے والی سڑکوں کی مرمت کرنے اور میکڈم بچھانے کے لئے بھی محکمہ تعمیرات عامہ کو احکاما ت صادر کئے۔ایم ایل اے گاندربل شیخ اشفاق نے شیعہ آبادی والے علاقوں میں دن رات بجلی اورپانی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔اس موقعہ پر شیخ اشفاق نے اپنے فنڈس سے سٹریٹ لائٹس اور بجلی کے کھمبوں کیلئے رقومات بھی واگزار کئے۔
Comments are closed.