کلچرل اکیڈیمی کی سابقہ سکریٹری کا ڈی ڈی کاشر کے لائیو پروگرام کے دوران انتقال

سری نگر ،: جموں وکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کی سابقہ سکریٹری پروفیسر (ڈاکٹر) ریتا جتیندر پیر کی صبح یہاں ڈی ڈی کاشر کے لائیو پروگرام ’گڈ مارننگ جے کے‘ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوئیں۔

دور درشن کیندر سری نگر کے ذرائع نے بتایا کہ معروف ادیب اور ماہر تعلیم پروفیسر رتا جتیندر جو کہ کلچرل اکیڈیمی کی سکریٹری بھی رہ چکی ہیں، کو آج ڈی ڈی کاشر پر ہر روز صبح آٹھ بجے براہ راست نشر ہونے والے ’گڈ مارننگ جے کے‘ پروگرام میں بطور مہمان شرکت کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا ’پروگرام میں بات کرنے کے دوران انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری طور پر سری نگر کے مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا‘۔

Comments are closed.