تشدد بھڑک اُٹھا، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس
سرینگرشوپیاں کے تین دیہی علاقوں میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران تشدد بھڑک اُٹھا جس دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اشک ااور گیس کے گولے داغے گئے۔ ادھر راجوری میں لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقے بریری گاﺅں میں بندوق برداروں کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
34آر آر 14بٹالین سی آر پی ایف اور ٹاسک فورس نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد شوپیاں کے تین دیہی علاقوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا جس دوران سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اتوار کی صبح کو سیکورٹی فورسز نے دانگام کے تین علاقوں کو محاصرے میں لے کر جونہی گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی اس دوران نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرئے کئے۔
مظاہرین نے سیکورٹی فورسز پر پتھراو بھی کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولوں کے ساتھ ساتھ ساونڈ شیلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان دن بھر جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے لوگ گھروںمیں سہم کررہ گئے۔ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد جونہی سیکورتی فورسز نے دانگام شوپیاں کے تین علاقوں کو محاصرے میں لیا اس دوران شر پسند عناصر نے سیکورٹی فورسز پر پتھراو کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے گئے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق گھر گھر تلاشی کے بعد سہ پہر کے بعد سیکورٹی فورسز نے آپریشن کو ختم کیا۔
ادھر عسکریت پسندوں کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد فوج نے راجوری میں لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقے بریری گاﺅں میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔ ایک عورت نے علاقے میں بندوق برداروں کو دیکھا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
فورسز نے کئی گھنٹوں تک علاقے میں تلاشی لی تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ علاوہ ازیں ملک محلہ توسہ میدان میں بارودی شیل کی موجودگی کے باعث خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ زندہ شیل کی موجودگی کے باعث علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا اور اس سلسلے میں پولیس کو آگاہ کیا گیا۔ یو پی آئی
Comments are closed.