ًختلف حالات وواقعات :متعدد ہلاک

شمالی کشمیرمیں برقی رﺅکے موجب ایک اورالمناک حادثہ

تارتھ پورہ ہندوارہ میں 45سالہ خاتو ن کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

ہندوارہ: شمالی کشمیرمیں گھروں کے اندراورباہرلگی بجلی تاریں جاں لیواءثابت ہورہی ہیں کیونکہ حالیہ 2ہفتوں کے دوران نصف درجن افرادبجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔کے این این کومعلو م ہواکہ اس قسم کاتازہ ہلاکت خیزحادثہ شمالی قصبہ ہندوارہ کے ایک مضافاتی گاﺅں میں پیش آیا۔بتایاجاتاہے کہ تارتھ پورہ ہندوارہ میں اتوارکی صبح اسوقت تشویش کی لہردوڑگئی جب یہاں کی ایک 45سالہ خاتون شریفہ زوجہ منظوراحمدلون اپنے گھرکے باہرکچھ کا م کررہی تھی کہ وہ یہاں سے گزرنے والی ایک بجلی ترسیلی لائن کی زدمیں آگئی ۔بجلی کرنٹ لگنے کے بعدجواں سالہ خاتون کونزدیکی اسپتال پہنچایاگیالیکن یہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرارد ے دیا۔شریفہ نامی خاتون کی میت کوپولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا،اورتمام بطی وقانونی لوازمات کے بعدخاتو ن کی میت لواحقین کے سپردکی گئی ۔پولیس نے بجلی کرنٹ لگنے کے واقعے میں خاتون کی موت واقعہ ہوجانے کی مناسبت سے سی آرپی سی174کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔خیال رہے یہ شمالی کشمیرمیں حالیہ لگ بھگ2ہفتوں کے دورا ن اس نوعیت کاچھٹی موت ہے کیونکہ اسے پہلے سوپور،بارہمولہ ،حاجن اوربانڈی پورہ میں بھی تقریباًنصف درجن مردوزن بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

کرالہ گنڈہندوارہ اورپھاگومار کشتواڑ میں حادثات
16مسافرزخمی ،سبھی اسپتال منتقل ،چارزخمیوں کی حالت نازک

سرحدی ضلع کپوارہ کے کرالہ گنڈاورضلع کشتواڑ کے پھاگومارہستی علاقوں میں سڑک حادثات رونماہوئے،جسکے نتیجے میں 16مسافرزخمی ہوئے ،جن میں 4شدیدزخمی ہیں ۔کے این این کومعلوم ہواکہ ہندوارہ کے ایک مضافاتی گاﺅں عشہ پورہ سے ایک مسافربردارمیٹاڈارزیرنمبرJK09-1439مسافروں کولیکرکرالہ گنڈجارہاتھاکہ راستے میں ایم ایچ پورہ کے نزدیک یہ میٹاڈارحادثے کاشکاربنا،جسکے نتیجے میں اس میں سوارایک درجن مسافرزخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین نے بتایاکہ ڈرائیورکے قابوسے باہرہوکریہ میٹاڈارسڑک کے نزدیک ہی اُلٹ گیا۔حادثے میں زخمی ہوئے سبھی12مسافروں کونزدیکی صحت مرکزپہنچایاگیاجہاں اُنھیں ابتدائی علاج ومعالجہ کے بعدرخصت کیاگیا۔تاہم پولیس تھانہ کرالہ گنڈنے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔اس دوران اتوارکوصبح ساڑھے9بجے ضلع کشتواڑکے پھاگومارہستی علاقہ کے نزدیک ایک مسافرگاڑی اورایک بس کے درمیان ٹکرہوگئی ،جسکے نتیجے میں 4افرادزخمی ہوگئے،جن میں 45سالہ محمدحنیف ولدبشیراحمد،60سالہ عبدالقیوم ولدغلام محمد،40سالہ رشیدمغل ولدمحمدحسین اور20سالہ طارق حسین ولدمحمدحسین ساکنان چھلارگنڈوہ شامل ہیں ۔سبھی زخمیوں کوضلع اسپتال کشتواڑپہنچایاگیاجہاں سے شدیدزخمی رشیدمغل کوہیلی کاپٹرسے جموں منتقل کیاگیا۔

Comments are closed.