’بھارت بند‘ کے دوران کئی شہروں میں لوگوں کا غصہ پھوٹا

پٹرول-ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں، ڈالر کے مقابلہ روپیہ کی گرتی قدر اور مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف کانگریس کی اپیل پر حزب اختلاف کی پارٹیوں کی جانب سے ’بھارت بند‘ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

بند کئی شہروں میں مشتعل ہو گیا ہے کئی جگہ اور ٹرینوں کو روکا گیا ہے۔کانگریس اور تقریباً تمام حزب اختلاف کے بند کا اثر صبح سے ہی نظر آنے لگا، جگہ جگہ مظاہرہ کیا گیا اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔

حیدرآباد کے مرشد آباد میں بس ڈپو اور ضلع بھونگیر کے یدادری بھونگیری میں تیل قیمتوں کے اضافہ کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں کانگریس کے بھارت بند کی حمایت میں 20 پارٹیاں سڑکوں پر ہیں۔ کیلاش مانسروور یاترا سے لوٹے کانگریس کے صدر راہل گاندھی بھی احتجاج میں شامل ہوئے۔

انہوں نے سب سے پہلے راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اس کے بعد رام لیلا میدان تک اپوزیشن کے مارچ کی قیادت کی۔ مارچ میں یو پی اے چیئر پرسن سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی شامل ہوئے۔

مدھیہ پردیش کے اجین میں پٹرول پمپ میں توڑ پھوڑ کی خبر ہے۔ مشتعل مظاہرین نے پولس اہلکار کی پٹائی بھی کر دی۔ ہنگامہ کے دوران ایک شخص زخمی ہو گیا۔ اجین میں درگاہ منڈی کے نزدیک مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی ہے۔

واضح رہے کہ بند کے دوران کئی شہروں میں دکانیں اور اسکول بند ہیں۔ادھر گجرات میں بند کے دوران احمدآباد-ممبئی قومی شاہراہ کو جام کر دیا گیا ہے۔ مظاہرین نے ٹائروں میں آگ لگا کر اپنے غصہ کا اظہار کیا۔ ہائی وے پر کئی کلومیٹر لمبا جام لگ گیا ہے۔

ادھر چھتیس گڑھ میں بھی پٹرول-ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف مظاہرہ جاری ہے۔ رائے پور میں مظاہرین سڑکوں پر ہیں اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔
تصویر ٹوئٹر پر دیکھیںتصویر ٹوئٹر پر دیکھیںتصویر ٹوئٹر پر دیکھیں

Comments are closed.