نعش کرایہ کمرے سے برآمد،قیمتی سامان اورنقدرقم بھی غائب
سوپور:۹،ستمبر:جموں میں شادی کے بعدشوہرسے طلاق لیکربھائی کیساتھ ایک کرایہ کمرے میں رہائش پذیر35سالہ کشمیری خاتون کی نعش کوکرایہ کمرے سے پُراسرارطورپربرآمدکیاگیاجبکہ کمرے سے تمام قیمتی سامان اورنقدرقم غائب پائی گئی ۔جموں پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
معلوم ہواکہ تارزﺅسوپورکی رہنے والی روبیہ رمضان جوپیشے سے ایک نرس تھی ،کی شادی جموں میں ہوئی تھی۔تاہم خاتون کوشوہرنے طلاق دے دی ۔خاتون کے رشتہ داروں نے بتایاکہ طلاق کے بعدسے روبیہ اپنے بھائی جوکہ جموں کے ایک ہوٹل میں کام کرتاہے ،کیساتھ کرایہ کمرے میں رہتی تھی ۔رشتہ داروں کے بقول روبیہ رمضان جموں کے ایک نجی اسپتال میں بطورنرس کام کرتی تھی ۔
انہوں نے کہاکہ جمعہ اور سنیچرکی درمیانی رات دیرگئے جب بھائی ہوٹل سے کرایہ کمرے میں پہنچاتواُس نے اپنی بہن کوکمرے میں پُراسرارطورپرمردہ حالت میں پایاجبکہ کمرے میں موجودساراقیمتی سامان اورنقدرقم بھی غائب تھی ۔رشتہ داروں کے بقول پولیس تھانہ ستواری جموں کی حدودمیں پیش آئے ا س واقعے کی مناسبت سے متعلقہ پولیس تھانہ نے معاملہ در ج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔
ادھرخاتون کی نعش حاصل کرنے کیلئے اسکے کئی رشتہ دارسنیچرکی صبح جموں روانہ ہوئے تھے ،جہاں پولیس نے طبی ودیگرقانونی لوازمات کیلئے خاتون کی نعش اپنی تحویل میں لے ی تھی ۔انہوں نے کہاکہ سبھی لوازمات کے بعدخاتون کی نعش اُسکے لواحقین کے سپردکی گئی ،اوراتوارکی صبح وہ خاتون کی نعش لیکرجموں سے واپس تارزﺅسوپورروانہ ہوئے۔رشتہ داروں نے بتایاکہ نعش یہاں پہنچانے کے بعداسکی آخری سومات انجام دی جائیں گی۔
Comments are closed.