کٹرہ، ضلع ریاسی میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ کے درشن کو آئے ریاست بہار کے عمر رسیدہ یاتری کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس نے بتایاکہ ماتاویشنوی دیوی شرائین کے بیس کیمپ کٹرہ کے ایک ہوٹل میں61سالہ سورج دیو پرساد جوکہ پٹنہ بہار کے کرمالی چک علاقہ کا رہنے والا ہے، کی موت ہوگئی ۔
پولیس کے مطابق سورج دیو پرساد ہوٹل کے کائونٹر پر کمرہ کی بکنگ کرارہاتھاکہ وہ وہیں بہوش ہوکر گر پڑا۔ فوری طور اس کو نزدیکی کیمونٹی ہیلتھ سینٹر منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔ نعش کو قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعدلواحقین کے حوالہ کر دیاجائے گا۔(یو این آئی )
Comments are closed.