ویڈیو: سوپور:نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ سے مزاحمتی کارکن جاں بحق
سوپور : ریشی پورہ بمئی سوپور میں ہفتہ کی صبح اُس وقت دہشت کی لہر دوڑ گئی جب نامعلوم بندوق برداروں نے سرگرم مزاحمتی کارکن کو نزدیک سے گولی مار کر ابدی نیند سلادیا .
معلوم ہوا نامعلوم بندوق برداروں نے حریت (گ) کارکن حکیم الرحمان سلطانی ولد مولوی نظام الدین کو اپنے رہائش گاہ واقع ریشی پورہ بمئی سوپور کے نزدیک گولی ماری ،جسکی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا .
تفصیلات کے مطابق زخمی مزاحمتی کارکن کو خون میں لت پت فوری طور پر سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا .
مہلوک مزاحمتی کارکن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سید علی گیلانی والی حریت کانفرنس کے ساتھ وابستہ تھا اور حالیہ میں اسے جیل سے رہا کیا گیا تھا .
یاد رہے کہ امسال جنوری کے دوسرے ہفتے میں بڈگام کے چرن گام بیروہ میں نامعلوم مسلح افراد نے تحریک وحدت اسلامی کے سرگرم کارکن یوسف ندیم ساکنہ ساندی پورہ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُس کی موقعے پر ہی موت ہوئی تھی ۔
Comments are closed.