نسیم باغ حضرت بل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،یونیورسٹی طالب علم ہلاک
سرینگر : نسیم باغ حضرت بل میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے .بتایا جاتا ہے کہ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی .
ابتدائی رپورٹس کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے ایک نوجوان کو نزدیک سے گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا .
ادھر ابتدائی رپورٹس کے مطابق مہلوک نوجوان کی تحویل سے برآمد شناختی کارڈ کی بنیاد پر اسکی شناخت اشفاق احمد کے بطور ہوئی ہے ،جوکہ اسلامک یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالونی میں سکنڈ سمسٹر کا طالب علم ہے .
فوری طور پر یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ مذکورہ طالب کو کس نے گولی ماری. یہ اپنی نوعیت کا دوسرا ہلاکت خیز واقعہ ہے .اس سے قبل نامعلوم بندوق برداروں نے سوپور میں حریت کارکن کو گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا تھا
…مزید تفصیلات کا انتظار
Comments are closed.