نوہٹہ میں خشت ، 4 نوجوان گرفتار،ایک ایک کے قبضے سے نقلی پستول برآمد:پولیس ترجمان

سرینگر:پولیس نے تاریخی جامع مسجد نوہٹہ کے باہر چار سنگبازوں کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے ایک نقلی پستول برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جمعہ کوبعد دوپہر جامع مسجد نوہٹہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد شر پسند عناصر نے مین گیٹ کے نزدیک تعینات سیکورٹی فوسز پر پتھراو کیا ۔ چنانچہ حفاظتی اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کی جس دوران 4سنگبازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔ حراست میں لئے گئے ان شر پسند عناصر میں سے ایک کے قبضے سے نقلی پستول برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن نوہٹہ میں ایف آئی آر زیر نمبر 47/2018کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

موٹر سائیکل پر کرتب بازی ، 3نوجوان گرفتار
نوجوانوں کی جانب سے موٹر سائیکلوں پر کرتب بازی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن نشاط سے وابستہ اہلکاروں نے آج تین نوجوانوں کو اس سلسلے میں گرفتار کیا جو کہ شاہراﺅں پر کرتب بازی کا مظاہرہ کرکے راہگیروں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے مرتکب ہو رہے تھے۔ اس ضمن میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 51/2018زیر دفعہ 279آر پی سی کے تحت پولیس اسٹیشن نشاط میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ نشاط پولیس نے سیاحتی مقامات کے نزدیک ناکے لگائے ہیں تاکہ کرتب بازی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کارروائی کو خوب سراہا ہے ۔ پولیس نے عوام الناس سے اس سلسلے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث نوجوانوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

پولیس کو دو جعلسازوںکی تلاش ، عوام الناس سے تعاو ن طلب
پولیس اسٹیشن شہید گنج نے اُن دو جعلسازوں جنہوں نے دھوکہ دہی کے ذریعے سونار کی دکان سے 52لاکھ روپیہ مالیت کے سونے کو چُرایا ہے اور جو کہ ایف آئی آر زیر نمبر 115/2018زیر دفعہ 420,380آر پی سی کے تحت پولیس کو مطلوب ہے کی شناخت کیلئے لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ تفتیش کے دوران پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج حاصل کی جس میں دونوں مشتبہ افراد کے چہرے واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔ اگر کسی کو بھی ان مشتبہ چوروں کے بارے میں کوئی جانکاری ہو تو وہ پولیس اسٹیشن شہید گنج کے فون نمبرات 9596770510 یا9419001118.پر رابط قائم کریں۔ اطلاع دینے والے کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔

Comments are closed.