کشمیر میں ہمارا کام جنگجوؤں کو برباد کرنا ہے
پہلگام ، (یو ا ین آئی) فوج کی 15 ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل انیل کمار بھٹ نے کہا کہ وادی کشمیر میں ہندوستانی فوج کا کام جنگجوؤں کو برباد کرنا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ فوج کا جنگجوؤں کے اہل خانہ سے کوئی مطلب نہیں ہے۔
لیفٹیننٹ بھٹ نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ریاست میں اعلان شدہ پنچایتی انتخابات پُرامن ماحول میں منعقد کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اہلیان کشمیر میں ان انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ اے کے بھٹ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں فوج کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں نوجوانوں کا جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنا باعث تشویش ہے۔ جی او سی 15 کور نے کہا ’کسی بھی صورتحال میں بھارتی فوج کا کام جنگجوؤں کو برباد کرنا ہے۔ اور ہم وہ کرتے رہیں گے‘۔
Comments are closed.