سیلاب 2014 کی قہر سامانیاں :فوٹو جرنلسٹس نے اپنے مرحوم ساتھی شفاعت صدیقی کو یاد کیا

سرینگر: سال 2014 میں‌تباہ کن سیلاب کی قہر سامانیاں کی تلک یادیں آج بھی تازہ ہیں اور سیلاب کے چوتھی برسی کے موقعے پر کشمیری فوٹو جرنلسٹس نے اپنے دیرینہ مرحوم ساتھی شفاعت صدیقی کو یاد کیا ،جو اس سیلاب میں پیشہ فرائض انجام دینے کے دوران زندگی کی جنگ ہار گیا تھا.

کشمیر پریس فوٹو گرافرس ایسوسی ایشن (کے پی پی اے) نے جمعہ کے روز فوٹو جرنلسٹ شفاعت صدیقی کو خراج عقیدت پیش کیا.

اس ضمن میں کشمیر پریس فوٹو گرافرس ایسوسی ایشن (کے پی پی اے) ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں مرحوم فوٹو جرنلسٹ شفاعت صدیقی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اُنکی صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی .انہوں نے کہا کہ شفاعت صدیقی نے صحافتی میدان میں تیسری آنکھ سے گراں قدر خدمات انجام دیں ،جنہیں فراموش کرنا ناممکن ہے .

Comments are closed.