ایس ایس اے معاملہ: اساتذہ کی بھوک ہڑتال پانچویں روز میں داخل

سرینگر: سروا سکشھا ابھیان (ایس ایس اے ) اساتذہ کی غیر معرینہ عرصے کی بھوک ہڑتال پانچویں روز میں داخل ہوچکی ہے جبکہ کئی احتجاجی اساتذہ کی صحت کافی بگڑ گئی ہے.

اساتذہ نے 3 ستمبر سے ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی (ٹی جے اے سی) کے صدر عبدالقیوم وانی کی قیادت خیمہ زن ہوکر پرتاپ پارک سرینگر میں غیر معینہ عرصے کی بھوک ہڑتال شروع کی.

ایس ایس اے اساتذہ ،ہیڈ ٹیچرس اور رمسا اساتذہ کے تئیں حکومت کی عدم توجہی کے خلاف 96 گھنٹے بھوک ہڑتال مکمل کی جبکہ یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے .

اساتذہ ساتویں پے کمیشن کو لاگو نہ کرنے پر احتجاج کررہے ہیں جبکہ ان کا مطالبہ ہے کہ ایس ایس اے اساتذہ کی تنخواہیں ڈی -لنک کی جائے .

بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ میں سے کئی احتجاجیوں کی طبعیت جمعہ کو پانچویں روز بگڑ گئی اور اُنہیں موقعے پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے .

درجنوں اساتذہ پر بھوک ہڑتال کے دوران غشی طاری ہوئی جن میں ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی (ٹی جے اے سی) کے صدر عبدالقیوم وانی بھی شامل ہیں .

احتجاجی اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ پانچ روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں ،لیکن محکمہ تعلیم کے ایک بھی ذمہ دار نے ابھی تک یہاں آنے کی زحمت گنوارہ نہیں کی.

ان کا کہناتھا کہ بھوک ہڑتال کے دوران جن اساتذہ پر غشی طاری ہوئی ،اُنہیں صدر اسپتال سرینگر کا طبی عملہ طبی امداد فراہم کررہا ہے .

یاد رہے کہ پانچ سمتبر کو اساتذہ نے یوم اساتذہ بطور یوم سیاہ منایا جبکہ اساتذہ نے اس روز سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کیا .

Comments are closed.