تھاجواس گلیشئر سونہ مرگ میں پھنسے 2 طالب علموں کو پولیس نے ریسکیو کیا

سونہ مرگ: کشمیر پولیس نے ایک ریسکیو آپریشن کے دوران تھاجواس گلیشئر سونہ مرگ میں پھنسے 2 طالب علموں کو بحفاظت ریسکیو کیا .پولیس نے یہ آپریشن جمعرات کی شب انجام دیا.

سونہ پولیس تھانہ کے اسٹیشن ہائوس افسر (ایس ایچ او) منظور احمد میر کا کہنا ہے کہ KIEہائر اسکینڈری اسکول لسجن سرینگر کے طلاب سیر وتفریح کی غرض سے سونہ مرگ آئے ہوئے ،جس دوران بعض طلاب ٹریکنگ پر تھاجواس گلیشئر پر گئے .

ان کا کہناتھا کہ دو طالب علم گلیئشر میں پھنس کر رہ گئے ،جس کے بعد پولیس ریسکیو آپریشن شروع کیا اور گزشتہ رات دونوں طالب علموں کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا.

ان کا کہناتھا کہ شاہد احمد لون ساکنہ آریگام پلوامہ اور ناوید احمد خان ساکنہ منوت یاری پورہ کولگام کو معمولی چوٹیں آئیں اور اُنہیں پرائمری ہیلتھ سینٹر سونہ مرگ میں طبی امداد فراہم کی گئی.

Comments are closed.