جموں،(یو این آئی) :نیشنل کانفرنس کی طرف سے مجوزہ پنچایتی وبلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کئے جانے اور پی ڈی پی و کانگریس کی طرف سے امن وقانون کی موجودہ صورتحال پر تحفظات وخدشات کا اظہار کئے جانے کے بیچ بھارتیہ جنتا پارٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ مجوزہ انتخابات لڑنے کو تیار ہے۔یہاں جموں میں ایک تقریب کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر اکائی کے ریاستی صدر راویندر رینہ نے کہا’ بھارتیہ جنتا پارٹی ہر قسم کے چناو¿ لڑنے کے لئے تیار ہے۔ ہم لداخ، جموں اور کشمیر کے اندر سبھی میونسپل کمیٹیوں، میونسپل کارپوریشنوں میں ہرجگہ اپنے امیدوار کھڑا کریں گے اور پورے دم خم کے ساتھ لڑیں گے۔ مجوزہ سری نگر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بی جے پی سری نگر کے تمام 74 وارڈوں میں امیدوارمیدان میں ا±تارے گی اوراس سلسلے میں فہرستیں تیارکی جارہی ہیں‘۔راویندر رینہ نے دعویٰ کیاکہ جموں صوبہ کے سبھی دس اضلاع میں بھاجپا بھاری اکثریت سے جیتے گی اور جموں میں میئر بھاجپا کا ہی ہوگا اور پوری کوشش ہے کہ وادی کشمیر میں بھی جیتیں اور اس مرتبہ سری نگر کا میئربھی بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہو۔این سی کی طرف سے بائیکاٹ کا اعلان کئے جانے متعلق پوچھے جانے پر بھاجپا ریاستی صدر نے کہا ’کوئی لڑے نہ لڑے ،کوئی بائیکاٹ کرے ،ہمارا اس سے کچھ لینا دینا نہیں، ہم اپنے دم خم پڑ لڑیں گے، کرگل میں پہلی مرتبہ کمل کا پھول کھلا ہے، کشمیر میں بھی کھلے گا‘۔ انہوںنے مزید کہاکہ بھاجپا دیش بھگتوں کا ٹولہ ہے، ہمیں کسی سے ڈر نہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بھی بی جے پی اربن لوکل باڈیز سیل کے ریاستی کنوئنردیپک گپتانے کہاتھاکہ بی جے پی اورسجادغنی لون کی پیپلزکانفرنس پارٹی مشترکہ طورپرسری نگر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات لڑیں گی۔انہوں نے کہاتھاکہ سری نگر کے تمام 74 وارڈوں کے امیدواروں کے لئے فہرستیں تیارکی جارہی ہیں جن کوآخری شکل سٹیٹ الیکشن کمیٹی دے گی۔انہوں نے دعویٰ کیاتھاکہ کانگریس اورنیشنل کانفرنس کے کم ازکم دس لیڈر جنھوں نے گذشتہ ایس ایم سی انتخابات لڑے تھے اورناکام رہے تھے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیارکرنے کے لئے تیارہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.