جموں وکشمیر میں ہلکے درجے کا زلزلہ، شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ

سری نگر ، جموں وکشمیر میں جمعرات کی صبح ہلکے درجے کا زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ۔

جموں وکشمیر کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، بازآبادکاری و تعمیر نو میں بحیثیت ڈائریکٹر تعینات عامر علی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعرات کی صبح 8بجکر 34 منٹ پر محسوس کئے گئے جو کچھ سینکڑوں تک جاری رہے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 2 درج کی گئی ہے۔

زلزلے کی گہرائی 5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز جموں وکشمیر کا ہی کوئی علاقہ تھا۔ یہ زلزلہ ہلکے درجے کا تھا۔ اس زلزلے میں کسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے بیشتر علاقے زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔ ریاست میں 8 اکتوبر 2005 ء کو تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا تھا۔

Comments are closed.