رفیع آباد میں پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج

بارہمولہ : شمالی کے ضلع بارہمولہ کے کئی دیہات کے رہائشیوں نے رفیع آباد میں بدھ کو پانی کی عدم دستیابی پر احتجاجی دھرنا دیا .

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکئی پورہ بالا،ڈنگی وچہ اور دیگر کئی دیہات کے باشندگان نے بدھ کو سڑکوں پر نکل کر پانی کی عدم دستیابی پر محکمہ آب رسانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا .

مظاہرین نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے پانی کی سپلائی سے محروم ہیں ،جسکی وجہ سے اُنہیں مسائل ومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے .

مظاہرین نے بارہمولہ – رفیع آباد دھرنا دیا .ان کا کہناتھا کہ کئی دنوں سے وہ پینے کے پانی سے محروم ہیں ،جسکی وجہ سے اُنہیں مسائل ومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے .

انہوں نے کہا کہ اگرچہ بارہا یہ معاملہ محکمہ کے اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا گیا ،تاہم ابھی تک اُنکی شکایت کا ازالہ نہیں کیا گیا .

انہوں نے کہا کہ محکمہ پانی کی سپلائی فراہم کرنے میں ناکام رہا ،تو احتجاج میں شدت لائی جائیگی .اس موقعے پر پولیس کے اعلیٰ حکام وہاں پہنچے جنہوں نے مظاہرین کو یہ یقین دہانی کرائی کہ معاملے کو اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا جائیگا .

پولیس کے اعلیٰ حکام کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے اپنا دھرنا ختم کیا .تاہم دھرنے کے باعث کئی گھنٹوں تک بارہمولہ – رفیع آباد روڑ پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی .

Comments are closed.