جموں،(یو این آئی) ریاست جموں وکشمیر میں منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاون کے تحت نارکو کنٹرول بیرو جموں نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 100کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط کی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ مصدقہ اطلاع ملنے پر نارکو کنٹرول بیرو نے جموں پٹھانکوٹ قومی شاہراہ پر کٹھوعہ ضلع میں گاڑی سینٹر وJK02-C4653کوروکا ، دوران تلاشی گاڑی اس میں سے 22کلو145گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس کوگاڑی کی پچھلے سیٹ کے نیچے چھپا کر رکھاگیاتھا۔ یہ ہیروئن ہندواڑہ کشمیر سے پنجاب جالندھر اسمگل کی جارہی تھی۔
نارکو کنٹرول بیرو نے ہندواڑہ کشمیرسے تعلق رکھنے والے تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جن کی شناخت نصیر احمد، وسیم محمد اور فیروز احمد کے طور کی گئی ہے، ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیاہے۔
نارکوکنٹرول بیور کے سنیئر افسر نے بتایاکہ گرفتار ملزمین سے پوچھ تاچھ کے دوران معلوم ہوا کہ یہ ہیروئن پنجاب جالندھر میں پرمجیت سنگھ ولد جگجیت سنگھ کو سپلائی کی جانی تھی، اس کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کی گاڑی بھی ضبط کی گئی ہے۔ اس کی تحویل سے نقدی 17لاکھ49ہزار400روپے برآمد ہوئے ہیں۔
Comments are closed.