سوپور،کولگام : پولیس نے بھنگ کی کاشت کے خلاف شمال وجنوب میں بڑے پیمانے پر مہم شروع کردی ،جس دوران کئی کنال اراضی پر پھیلی بھنگ کی کاشت تباہ کی.
سوپور میں بھنگ کی فصل تباہ
منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سوپور پولیس نے چھوروگاوَں میں کئی کنال آراضی پر پھیلی بھنگ کی کاشت تباہ کی۔
بھنگ کی کاشت کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے سوپور پولیس نے چھورو گاﺅں میں بھنگ کی فصل کو ضائع کیا۔
ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سوپور کی نگرانی میں پولیس پوسٹ پتو کھاہ میں تعینات ڈی او کی سربراہی میں پولیس ٹیم اور سیول سوسائٹی سے وابستہ ذعماﺅں نے مشترکہ طورپر سوپور کے چھوروگاﺅں میں کئی کنال اراضی پر پھیلی بھنگ کی کاشت کو تباہ کیا۔
مقامی لوگوں ، ذی عزت شہریوں اور نوجوانوں نے سوپور پولیس کی جانب سے بھنگ کی کاشت کے خلاف چلائی جارہی مہم کو خوب سراہا ہے۔
کولگام میں بھنگ کی کاشت تباہ
ونپوہ کھڈونی کولگام میں کولگام پولیس ، ایکسائز اور محکمہ مال سے مشترکہ طور پر کئی کنال اراضی پر پھیلی بھنگ کی فصل کوضائع کیا ۔
کولگام پولیس نے ونپوہ اور کھڈونی کولگام علاقوں میں بھنگ کی کاشت کو تباہ کیا۔ کولگام پولیس ، ایکسائز ڈپارٹمنٹ اور محکمہ مال سے وابستہ اہلکاروں نے مشترکہ طورپر کئی کنال اراضی پر پھیلی بھنگ کی فصل کو ضائع کیا۔ مقامی لوگوںاور ذی عزت شہریوں نے پولیس کی جانب سے بھنگ کی کاشت کے خلاف چلائی جا رہی مہم کی بڑے پیمانے پر سراہنا کی۔
Comments are closed.