جنگجوئیانہ سرگرمیوں اوردراندازی کااحاطہ

سری نگر:اتوارکے روزراج بھون میں خاصی گہماگہمی رہی کیونکہ اچانک سری نگرواردہوکروزیردفاع نرملاسیتارمن نے فوج کے سربراہ جنرل بپن راﺅت کے ہمراہ یہاں پہنچ کرریاست کے نئے گورنرستیہ پال ملک کیساتھ ریاست کی تازہ ترین صورتحال زیرغورلائی۔

نئے گورنرکی تعیناتی کے بعدخاتون وزیردفاع نرملاسیتارمن اورفوج کے سربراہ جنرل بپن راﺅت اتوارکی صبح سری نگرپہنچے۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ وزیردفاع نرملاسیتارمن نے فوج کے سربراہ جنرل بپن راﺅت کے ہمراہ راج بھو ن پہنچ کرستیہ پال ملک کوریاست کے گورنرکی ذمہ داری سنبھالنے پرمبارکبادپیش کی جبکہ گورنرنے دونوں معزمہمانوں کایہاں پُرتپاک استقبال کیا۔

وزیردفاع نے نئے گورنرکوبتایاکہ مرکزی سرکارریاست میں قیام امن کیلئے کی جانے والی کوششوں ،پنچایتی اوربلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاداورریاست میں تعمیراتی وترقیاتی عمل کوآگے بڑھانے کیلئے ریاستی انتظامیہ کوہرممکنہ تعاون جاری رکھنے کی وعدہ بندہے۔ذرائع کے مطابقوزیردفاع نرملاسیتارمن نے فوج کے سربراہ جنرل بپن راﺅت نے گورنرستیہ پال ملک کیساتھ میٹنگ کے دوران امن وقانون کی صورتحال ،جنگجوئیانہ سرگرمیاں ،جنگجومخالف کارروائیاں اوردراندازی کے واقعات زیرغورلائے ۔

ڈی جی پی وید گورنرسے ملاقی

اس دوران وزیردفاع نے کہاکہ ریاست میں اندرونی اورخارجی سطح پرامن مخالف عناصرمتحرک ہیں جوحالات کوبگاڑنے کی تاک میں رہتے ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ میٹنگ کے دوران ریاست کی تازہ صورتحال کااحاطہ کیاگیا،اوراسبات کاجائزہ لیاگیاکہ رواں برس ماہ ستمبرسے دسمبرتک کرائے جانے والے پنچایتی اورمیونسپل انتخابات کے انعقاد کوکیسے پُرامن اندازمیں پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے ۔

میٹنگ کے دوران بتایاگیاکہ کشمیراورریاست کے دوسرے علاقوں میں بدامنی کوجاری رکھنے کیلئے سرحدپارسے دراندازی کی کوششیں جاری ہیں ،اوران کوششوں کوناکام بنانے کیلئے فوج چوکناہے تاہم اندرون ریاست بالخصوص وادی میں امن مخالف عناصرکی سرگرمیوں کولگام دینے کی ضرورت ہے ۔میٹنگ کے دوران بتایاگیاکہ جنگجومخالف آپریشن یاحکمت عملی کامیاب رہی ہے کیونکہ آپریشن آل آﺅٹ کے بعدسے بڑی تعدادمیں مقامی اورغیرملکی جنگجوبشمول کئی سینئرملی ٹنٹ کمانڈرماے گئے ہیں ۔

تاہم میٹنگ کے دوران کشمیری نوجوانوں میں ملی ٹنسی کے رُجحان پرتشویش ظاہرکرتے ہوئے اسبات پراتفاق کیاگیاکہ اس رُجحان کوختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خون خرابے کے واقعات پرقابوپایاجاسکے۔وزیردفاع نے نئے گورنرکوبتایاکہ مرکزی سرکارریاست میں قیام امن کیلئے کی جانے والی کوششوں ،پنچایتی اوربلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقادہرممکنہ مددفراہم کرے گی ۔اس دوران گورنرستیہ پال ملک نے بتایاکہ فوج نے ریاست میں بحالی امن کیساتھ ساتھ ریاست میں دوسرے محاذوں پربھی اہم رول نبھایاہے۔اس دوران ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹرشیش پال ویدبھی راج بھون پہنچے اورانہوں نے گورنرستیہ پال ملک کیساتھ ملاقات کی ۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ ملاقات کے دوران ڈاکٹرویدنے گورنرکواسبات کی جانکاری فراہم کی کہ جموں وکشمیرپولیس نے اندرونی سلامتی کیساتھ ساتھ دوسرے محاذوں پرکیارول اداکیاہے ۔

انہوں نے گورنرکوبتایاکہ سالانہ امرناتھ یاتراکے پُرامن انعقاد کیلئے ریاستی پولیس نے اہم رول نبھایاہے جبکہ پولیس نے اپنے طورپرکئی بہبودی اسکیمیں بھی شروع کی ہیں جن میں نوجوانوں کوکھیل کودکی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنابھی ایک اہم اسکیم ہے۔ڈاکٹرایس پی ویدنے گورنر کویہ بھی بتایاکہ ریاستی پولیس امن وقانون کوبنائے رکھنے اورمختلف نوعیت کے سماجی جرائم کی روکتھام کیساتھ ساتھ ملی ٹنسی مخالف مہم میں بھی پیش پیش ہے تاکہ ریاست میں جلدسے جلدامن وامان کاماحول بحال ہوسکے۔دریں اثناءمشیروجے کمارنے بھی اتوارکوراج بھون میں گورنرکیساتھ ملاقات کی ۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ مشیروجے کمار نے گورنر کیساتھ اپنے ماتحت محکموں کاکام کاج زیرغورلایا۔

انہوں نے محکمہ داخلہ کاذکرکرتے ہوئے بتایاکہ امن وقانون کی صورتحال کوبہتربنانے کیساتھ ساتھ ریاستی پولیس اورمرکزی سیکورٹی ایجنسیاں عام لوگوں کااعتمادبحال کرنے میں بھی کامیاب ہورہی ہیں جوکہ قیام امن کیلئے انتہائی ضروری ہے۔میٹنگ کے دوران گورنرستیہ پال ملک نے مشیروجے کمارکیساتھ مجوزہ پنچایتی اوربلدیاتی انتخابات کاانعقادزیرغورلایا،اورکہاکہ مجوزہ انتخابی عمل کویقینی بنانے اوراس دوران سیکورٹی صورتحال کوبہتربنانے میں پولیس کااہم رول بنتاہے ۔

مجوزہ پنچایتی اوربلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پرراج بھون میںاہم تبادلہ خیال

گورنر نے اسبات پربھی زوردیاکہ ڈیوٹی کے دوران یادیگرواقعات میں اپنی جانیں نچھاﺅرکرنے والے پولیس اہلکاروں کے متاثرہ کنبوں کی بازآبادکاری کاخاص خیال رکھاجاناچاہئے ۔اس دوران ملی ٹنسی سے متاثرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں کورہائشی سہولیات فراہم کئے جانے کامعاملہ بھی زیرغورلایاگیا۔

Comments are closed.