لاپتہ کمسن بچی کی نعش اوڑی جنگل سے برآمد

اوڑی :شمالی سرحدی تحصیل اوڑی میں اتوار کی صبح اُس وقت سرا سیمگی پھیل گئی جب 10 روز قبل پُراسرار طور پر لاپتہ ہوئی 9 سالہ کمسن معصوم بچی کی نعش جنگل سے برآمد ہوئی .

23 اگست کو 9 سالہ مسکان جان بونیار اوڑی علاقے سے پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی اور 10 روز بعد اس معصوم کی نعش جنگل سے برآمد ہوئی .

معلوم ہوا ہے کہ تریکنجان جنگلات سے اتوار کی صبح معصوم کی نعش برآمد کی گئی .پولیس ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی جبکہ فارنسلک ماہرین کی ٹیم بھی طلب کی گئی .

علاقے میں معصوم بچی کی نعش جنگل سے برآمد ہونے کے بعد خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی جبکہ پولیس نے معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات بھی شروع کردی .

Comments are closed.