پیدائشی ریکارڈ میں مبینہ قلم زنی ،سینئر بیرو کریٹ گرفتار

سرینگر: جموں وکشمیر پولیس کی کرائم برانچ نے پیدائشی ریکارڈ میں مبینہ قلم زنی کرنے کی پاداش میں سینئر بیرو کریٹ کو گرفتار کیا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ اے آر آئی وٹرینگس کے انتظامی سیکریٹری ایم ڈی خان کو پیر کے روز اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا .اُن پر الزام ہے کہ انہوں نے پیدائشی تاریخ تبدیل کی ہے جبکہ گرفتاری کی تصدیق آئی جی پی کرائم برانچ سید افاد المجتبیٰ نے کیا .

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ مذکورہ بیرو کریٹ کو تاریخ پیدائش میں قلم زنی یا تبدیل کرنے کے الزام میں تحقیقات کےلئے حراست میں لیا گیا .

اس سے قبل ایم ڈی خان محکمہ امور صارفین وعوامی تقسیم کاری اور اگیریکلچر پروڈیکشن کے انتظامی سیکریٹری عہدے پر فائز رہ چکے ہیں .

یہ حالیہ برسوں میں پہلی مرتبہ ہے کہ پولیس نے کسی سینئر بیرو کریٹ کو گرفتار کیا ہو.

Comments are closed.