سرینگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران حزب سپریمو اور جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین کے دوسرے فرزند کو جمعرات کی صبح اُنکی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے .
رپورٹس کے مطابق این آئی اے کی ایک چھاپہ مار ٹیم نے سید صلاح الدین کے دوسرے فرزند سید شکیل احمد کی رہائش گاہ پرچھاپہ ڈالا اور اسے رام باغ سرینگر سے گرفتار کیا .یہ کارروائی جمعرات کی صبح عمل میں لائی گئی .
رپورٹس کے مطابق این آئی اے کی چھاپہ مار ٹیم نے اُنکی رہائش گاہ میں تلاشی کارروائی بھی عمل میں لائی .شکیل احمد جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین کے دوسرے فرزند ہیں ،جسے این آئی اے نے گرفتار کیا .
یاد رہے کہ گزشتہ برس این آئی اے نے سید صلاح الدین کے فرزند سید شاہد کو مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت تہاڑ جیل سرینگر میں مقید ہیں .
شکیل کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سید شکیل صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سرینگر میں بطور سینئر لیب ٹیکنیشن کے بطور گزشتہ 30 سے کام کررہے ہیں .
ڈپٹی جےل سپر انٹنڈنٹ سمےت 2افراد گر فتار
یاد رہے کہ گزشتہ روز این آئی اے نے تازہ کارروائی کے دوران ڈپٹی جیل سپر انٹنڈنٹ سمیت 2افراد کو نو جوانوں کو عسکریت کی طرف مائل کر نے اور سرحد پاربیجھنے کی پاداش میں گر فتارکر لیا ۔
اس دوران این آئی اے کے اسپیشل کورٹ جموں نے اشفاق احمد پالا کو 10روز کے لئے این آئی اے کی تحویل میں دیا جبکہ ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ جیل فیروز احمد کو بھی حراستی حصول کے لئے عدالت میں پیش کیا گیا ، جس کے دوران این آئی اے کی اسپیشل عدالت نے انہیں 6روزہ ریمانڈ پر این آئی اے کی تحویل میں دیا ۔
Comments are closed.