سرینگر : آرٹیکل 35 اے کی سماعت سے دو روز قبل ریاستی حکومت نے بدھ کو سپریم کورٹ آف انڈیا سے اپیل کی ہے کہ پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر اس معاملے پر شنوائی مرخو کی جائے.
سپریم کورٹ میں اسٹینڈنگ کونسل کے ایڈوکیٹ شعیب عالم نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو ایک خط ارسال کیا ،جس میں آرٹیکل 35 اے کی سماعت کرنے والے چیف جسٹس دیپک مشرا کی زیر صدارت3 رکنی بینچ سے اپیل کی گئی ہے کہ جموں وکشمیر میں پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کے احسن انعقاد کی خاطر اس کیس کی سماعت موخر کی جائے .
ایڈوکیٹ شعیب عالم کی جانب سے کی گئی درخواست میں سپریم کورٹ سے اپیل کی گئی ہے کہ آرٹیکل 35 اے کیس کی سماعت آئندہ پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر موخر کی جائے .
یاد رہے کہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اور محمدیاسین خان نے دوسرے مرحلے کے احتجاجی پروگرام کے تحت 30 اور 31 اگست کو ہڑتال کی کال دی ہے ،جس کو سماج کے ہر ایک طبقے کی حمایت حاصل ہے .
یہ ہڑتال کال مزاحمتی قیادت کی جانب سے آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنے کی کوششوں کے خلاف بطور احتجاج دی گئی ہے .
ایک رضاکار تنظیم "وی دی سٹیزن ” نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں آرٹیکل 35 اے کو سنہ 2014 میں چیلنج کیا ہے جبکہ سے لیکر آج تک یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے .
Comments are closed.