اننت ناگ جھڑپ سے متعلق پولیس ردعمل ، اعلیٰ کمانڈر ساتھی سمیت جاں بحق

سرینگر:: پولیس نے اننت ناگ جھڑپ کے حوالے سے ایک تحریری بیان جاری کیا ،جسکے مطابق اننت ناگ تصادم میں عسکری تنظیم حزب المجاہدین کا اعلیٰ کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک ہوا۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اور سیکورٹی فورسز نے منی وارڈ کھنہ بل اننت ناگ گاﺅں کو آج اعلیٰ الصبح محاصرے میں لے کر جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا.

اس دوران علاقے میں محصور جنگجوئوں نے حفاظتی عملے پر فائرنگ شروع کی ۔ جوابی کارروائی کے دوران 2 جنگجو جن کی شناخت الطاف احمد ڈار عرف کاچرو ، عرف معین ساکنہ ہاوورہ مشی پورہ اور عمررشید وانی ساکنہ کھڈونی کولگام کے بطور ہوئی ہے ہلاک ہوئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق مہلوک جنگجو الطاف احمد ڈار عرف کاچرو ولد مرحوم غلام محمد ڈارعسکری تنظیم حزب المجاہدین کا اعلیٰ کمانڈر تھا اور اُس کے خلاف سال 2007 سے جرائم کی ایک لمبی فہرست موجود تھی ۔

پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق جنگجو الطاف احمدڈار کافی عرصے سے سرگرم تھااور وہ اس علاقے میں سیکورٹی فورسز ، عام شہریوں اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں میں براہ راست ملوث رہا۔

انہوں نے کہا کہ مہلوک جنگجو کے خلاف وادی کشمیر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں شدت پسندی کے سلسلے میں مقدمات درج تھے اور اُن میں ایک معاملہ یاری پورہ بی ایس این ٹاور کے قریب پولیس اہلکار سے رائفل چھیننے کا بھی قابل ذکر ہے۔

مہلوک جنگجو الطاف احمد ڈار عرف کاچر و کے خلاف ایف آئی زیر نمبر 208/2007زیر دفعہ 307آر پی سی7/25آرمز ایکٹ ، ایف آئی آر زیر نمبر 226/2010زیر دفعہ 20یو ایل اے ایکٹ ، ایف آئی آر زیر نمبر 239/2010زیر دفعہ 307آر پی سی ، 7/27آرمز ایکٹ ، ایف آئی آر زیر نمبر 15/2010زیر دفعہ 307,392آر پی سی زیر دفعہ 7/25آرمز ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن یاری پورہ میں کیس درج تھا ، ایف آئی آر زیر نمبر 21/2011زیر دفعہ 7/25آرمز ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن زڈی بل سرینگرمیں معاملہ درج تھا، ایف آئی آر زیر نمبر 174/15زیر دفعہ 307,392آر پی سی زیر دفعہ 307,392آر پی سی ،7/25آرمز ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن کولگام میں کیس درج تھے۔

پولیس کے مطابق سال 2016کی بد امنی میں الطاف کاچرو اور مہلوک جنگجو یاسین ایتو عرف غزنوی نے لوگوں کو تشدد کی طرف مائل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ تصادم کے دوران ہلاک شدہ ایک اور جنگجو عمر رشید وانی ولد عبدالرشید ساکنہ کھڈونی کولگام گزشتہ سال سے جنگجویانہ کارروائیاں انجام دینے میں سرگرم تھا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ جنگجوعام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں بھی پیش پیش رہا۔ وہ اننت ناگ میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے میں بھی قصوروار تھا۔ علاوہ ازیں سرینگر میں عمر رشید نامی جنگجو نے سی آر پی ایف پر حملہ کیااور وہاں فرا رہوا جبکہ حال ہی میں بٹہ مالو میں جھڑپ کے دوران بچ نکل جانے میں بھی کامیاب ہو گیا تھا۔

عمر رشید کے خلاف متعدد ایف آئی آردرج تھے جس میں اننت ناگ میں دو پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر زیر نمبر 145/2017زیر دفعہ 302آرپی سی 7/27آرمزایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں کیس رجسٹر کیا گیا تھاجبکہ پولیس اسٹیشن بٹہ مالو میں ایف آئی آر زیر نمبر 173/2018زیر دفعہ 302,307,34آر پی سی ، 7/27آرمز ایکٹ ، 15,16,18,19,20یو ایل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔

پولیس کے مطابق مہلوک جنگجو عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے ساتھ وابستہ تھے تاہم وہ دوسری ممنوعہ تنظیموں کے ساتھ بھی قریبی رابطے بنائے ہوئے تھے جس دوران انہوں نے متعدد جنگجویانہ وارداتیں انجام دیں۔جھڑپ کی جگہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Comments are closed.