پونچھ : صوبہ جموں کے پونچھ ضلعے میں پولیس اہلکار کی مبینہ طور پر سروس رائفل پُراسرار طور غائب ہونے کے بعد سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا.
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ایس پی رینک کے افسر کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار کی اے کے 47 رائفل بشمول میگزین 26 اور 27 اگست کی درمیانی رات کو پولیس لائنز پونچھ سے کہیں غائب ہوگئی ہے .
رپورٹس کے مطابق معاملہ افشا ء ہونے کے بعد پونچھ میں الرٹ جاری کیا گیا اور رائفل کو تلاش کرنے کی غرض سے تلاشی کارروائی بھی شروع کردی .تاہم ابھی تک رائفل برآمد نہیں ہوسکی .
بتایا جاتا ہے کہ جس اہلکار کی سروس رائفل غائب ہوگئی ہے ،کو معطل کیا گیا اور وہ حراست میں ہے جبکہ پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے.ان کا کہناتھا کہ معاملے کی نسبت کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا.
Comments are closed.