سرینگر: اطلاع اَور تکنیک کے زمانے میں اشتہار ہمارے زندگی کے غیرمنقسم عضو بنتے جا رہے ہیں.تاہم گمراہ کن اشتہارات سے عوام کو پریشانیاں لاحق ہورہی ہیں .روزگار دینے کے نام گمراہ کن اشتہار سے کئی خدشات جنم لے رہے ہیں .
عوام کو اشتہارات کے ذریعے گمراہ کرنے حربے تشویشناک رخ اختیار کرتا جارہا ہے .آئے روز اخبارات میں روزگار سکینڈل کے تحت جعلی ملازمت کے اشتہارات شائع کرائے جاتے ہیں۔
ایک عوامی وفد نے بتایا کہ وادی کے موقر روزنامے میں ایک اشتہار شائع ہوا ،جس میں دو گھنٹے کام کے عوض امیدواروں کو 8 ہزار سے 23 ہزار روپے کی ماہانہ تنخواہ دینے کا دعویٰ کیا گیا .
انہوں نے کہا کہ اس اشہتار میں دو نمبرات بھی رابطے کےلئے دیئے گئے ،لیکن رابط قائم کرنے پر یہ دونوں موبائیل نمبر بند پائے گئے .
وفد نے بتایا کہ یہ اشتہار خواتین کو روزگار دینے سے متعلق مخصوص تھا ،تاہم اس میں کسی کمپنی نام یا پتہ نہیں دیا گیا ،جسکی وجہ سے کئی خدشات نے جنم لے رہے ہیں .
عوامی وفد نے بتایا کہ ہر ضلعے میں 100 خواتین کو روزگار دینے کا دعویٰ کیا گیا ،لیکن ایسے اشتہارات گمراہ کن ثابت ہورہے ہیں .
وفد نے بتایا کہ ایسے اشتہارات کی تحقیقات ہونی چاہئے یہ کون افراد ہیں ؟ ،جو اخبارات میں گمراہ کن اشتہارات شائع کراتے ہیں .
Comments are closed.