چار روز بعد غرقآب کمسن نوجوان کی نعش نالہ سندھ سے برآمد

گاندربل: ہاین پالپورہ کنگن میں پیر کے روز اُس وقت صف ماتم بچھ گئی جب چار روز قبل غرقآب ہوئے کمسن نوجوان کی نعش نالہ سندھ سے برآمد کی گئی .

معلوم ہوا ہے کہ 14 سالہ نوجوان ندیم احمد میر ولد بشیر احمد ساکنہ ہاین پالپورہ کنگن 24 اگست کو نالہ سندھ میں نہانے کے دوران غرقآب ہوا تھا .یہ نوجوان ڈمپنگ پارک کیجورا کے مقام پر نالہ سندھ مین غرقآب ہواتھا .

پولیس نے پرنگ کے مقام پر مقامی لوگوں کی مدد سے اس نوجوان کی نعش نالہ سندھ سے برآمد کی .اس دوران قانونی اور طبی لوازمات کے بعد نعش کو آخری رسومات انجام دےنے کےلئے لواحقین کے سپرد کردی گئی .

جاں بحق نوجوان کی میت جب آبائی علاقہ ہاین پالپورہ کنگن پہنچائی گئی ،تو یہاں صف ماتم بچھ گئی .بعد ازاں رقت آمیز مناظر کے بیچ کمسن نوجوان کو سپرد لحد کیا گیا .

Comments are closed.