میانمار میں رائٹرز کے صحافیوں پر فیصلہ ملتوی

رنگون، (رائٹر) : میانمار میں ملک کے سرکاری رازداری قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں رائٹر کے دو صحافیوں کی سزا پر فیصلہ تین ستمبر تک کے لئے ٹل گیا ہے۔

جج كھن ماؤنگ ماؤنگ نے بتایا کہ رائٹر کے دونوں صحافیوں و لون (32) اور كياؤ سوئے او (28) کی سزا پر پیر کو فیصلہ کیا جانا تھا لیکن جج ییلون کی طبیعت خراب ہونے کے وجہ سے یہ تین ستمبر تک کے لئے ٹال دیا گیا ہے۔ جج ماؤنگ جج ییلون کے بیمار ہونے کی وجہ سے اس معاملہ کی سماعت کر رہے تھے۔

قابل غور ہے کہ دونوں صحافیوں کو گزشتہ دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر خفیہ دستاویزات کے ساتھ چھیڑچھاڑ اور ملک کے سرکاری رازداری قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے

Comments are closed.