امریکی ڈرامہ نگار نیل سائمن کا انتقال
نیویارک، (رائٹر) : امریکہ کے مشہور ڈرماہ نگار اور اسکرپٹ رائٹر نیل سائمن کا اتوار کو انتقال ہو گیا۔ وہ 91 سال کے تھے۔ یہ اطلاع ’نیویارک ٹائمز ‘نے دی۔
رپورٹ کے مطابق وہ امریکہ کے سب سے زیادہ کامیاب اور مقبول ڈرامہ نگار اورا سکرپٹ رائٹر تھے۔ انہیں 1991 میں ’لاسٹ ان یارکس ‘ نامی ڈرامہ کے لئے پلتزر ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔
مسٹر سائمن کو 20 ویں صدی میں آرٹس میں تعاون اور مقبول ثقافت کے لئے 1995 میں اس وقت کے صدر بل کلنٹن نے کینیڈی سینٹر میں اعزاز سے نوازاتھا۔
مارون نیل سائمن کی پیدائش 4 جولائی، 1927 کو نیویارک میں ہوئی تھی۔
Comments are closed.