نئی دہلی، ( یواین آئی) : لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلائی گئی سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ پیر کو یہاں شروع ہو گئی۔
کمیشن نے اس میٹنگ کے لئے سات رجسٹرڈ قومی پارٹیوں اور 51 علاقائی پارٹیوں کو دعوت دی تھی۔ میٹنگ میں ووٹر فہرستوں کی شفافیت، سیاسی پارٹیوں کے انتخابی اخراجات کو محدود کرنے اور خرچ کی آڈٹ رپورٹ مقررہ وقت پر پیش کرنے جیسے ایشوز پر بات چیت ہو گی۔
میٹنگ میں پوسٹل ووٹ کو الیکٹرانک سسٹم سے بھیجنے اور معذور رائے دہندگان کو ووٹنگ کے عمل میں زیادہ سے زیادہ شامل کئے جانے کے بارے میں سیاسی پارٹیوں کی رائے لی جائے گی۔ انتخابات کو زیادہ جامع بنانے کے لئے سیاسی پارٹیوں میں خواتین کو مزید نمائندگی دینے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
Comments are closed.