سرینگر: سرینگر پولیس نے 12قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔سماجی بدعات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شہر سرینگر میں قمار بازی کے اڈوں کو بے نقاب کرتے ہوئے 12جواریوں کو حراست میں لیا ۔
اردو بازار پولیس پوسٹ سے وابستہ اہلکاروں نے ایم آر گنج گھاٹ سرینگر میں قمار بازی کے ایک اڈے پر چھاپہ ڈالا اور وہاں چار جواریوں کی گرفتاری عمل میں لا کر داو پر لگائی گئی رقم کوبرآمد کیا۔
اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران خانیار پولیس نے 8جواریوں کو رنگے ہاتھوں دبوچ کر داو پر لگائی گئی 3700روپیہ کی رقم اور تاش کے پتے برآمد کرکے ضبط کئے ۔
اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبرات 25,330کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
Comments are closed.