جموں،: رکشا بندھنکے تہوار کے موقع پر جموں میں خصوصی طور پر پتنگ بازی کی جاتی ہے۔ صبح سے ہی جموں میں آسمان پر رنگ برنگی پتنگیں اُڑتی نظر آئیں جس میں دن چڑھنے کے ساتھ مزید اضافہ ہوتا گیا۔
جگہ جگہ نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ ایک جگہ جمع ہوکر موسیقی کے ساتھ پتنگ بازی کرتے دکھائی دئے۔آسمان میں اپنی پتنگ کو سب سے اوپر اُڑانے کے مقابلے بھی دیکھنے میں آئے۔ پتنگ بازی کے لئے کئی دن پہلے ہی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں جس کے لئے پتنگ اور ڈور ’گٹو‘تیار کی جاتی ہیں۔چینی ڈور کے استعمال سے کئی افراد زخمی ہوجاتے ہیں، اس لئے اس کے استعمال پر انتظامیہ نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔ پابندی کے تحت کئی دکانوں پر چھاپے مارے جاتے ہیں۔(یو این آئی)
Comments are closed.