تہران، ایران کے صوبہ کرمانشاه میں آج زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے جس میں دو افراد ہلاک اور 241دیگر زخمی ہو گئے۔
تسنیم خبررساں ایجنسی کے مطابق زلزلہ سے متاثر افراد میں سے زیادہ تر كرمانشاه کے شمال مشرق میں واقع تازہ آباد کے رہنے والے ہیں۔
ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 5.9 درج کی گئی ہے حالانکہ امریکی جیولوجیکل سروے ڈپارٹمنٹ (یوایس جی ایس)کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 تھی۔ زلزلے کا مرکز کرمانشاہ کے 88 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔اس کے بعد 3.0 سے زیادہ شدت والے زلزلے کے دو اور جھٹکے محسوس کئے گئے لیکن اس میں کسی جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسی صوبے میں گذشتہ نوبر میں 7.3 شدت والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی وجہ سے کم از کم 530 افراد ہلاک اور ہزاروں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔(رائٹر)
Comments are closed.