معاملہ آرٹیکل 35اے کا:پیر پنچال کے آر پار احتجاج
نمائندہ خصوصی
سرینگر میں معزز شہریوں اور پنشنرس کا احتجاج
سرینگر::آرٹیکل 35اے کے حق میں ہفتہ کو سرینگر میں معزز شہریوں اور پنشنرس نے احتجاجی دھر نا اور اپنا احتجاج اس دفعہ کے خلاف ہورہی کوششوں کے خلاف درج کیا ۔آئینی دفعہ 35اے کے حق میں پنشنرس ویلفیئرایسوسی ایشن اور سینئر سٹیزن کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔انہوں نے دفعہ 35اے کے خلاف دائر عرضیوں کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا ۔
معزز شہری اور پنشنرس کی ایک خاصی تعداد سمپتھ پراکاش کی قیادت میں پرتاپ پارک میں جمع ہوئی ،جہاں انہوں نے دفعہ35اے کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا ۔اس دھرنے میں مزاحمتی لیڈران نے بھی شرکت کی ۔
اس موقعے پر مقررین نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ آرٹیکل 35Aکے تحفظ میں ریاست کے لوگ بلا مذہب و ملت رنگ و نسل سیاسی اختلافات سے با لا تر ہو کر اپنی خدمات انجام دے گے ۔
مقررین نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کے منصو بوں کو کبھی بھی اور کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائےگا ۔ریاست کی وحدت ،انفرادیت اجتما عیت اکو قا ئم دا ئم رکھنے کی خا طر ریاست کے لوگ کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرےگے ۔مقررین نے کہا کہ کشمیر پاک متنازعہ مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے بھارت کی مرکزی حکو مت کو اب سنجیدگی کا مظا ہرا ہ کرنا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر مسئلے کی وجہ سے خطے کی جوصورتحال بنی ہوئی ہے وہ انتہا ئی نازک ہے اور اگر مسئلے کوحل کر نے کیلئے بھارت کی مرکزی حکو مت نے غیرسنجیدگی کا مظا ہراہ کیا تو اس کے نتا ئج مثبت سا منے نہیں آ سکتے ہیں ۔مقررین نے بھارت پاکستان کے در میان بات چت کولا زمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے میں اعتماد سازی بحال ہونے کے سا تھ سا تھ دونوں مما لک کو اپنے تعلوقات بہتر بنا نے کا بھی موقع فراہم ہو گا۔
سوپور کارڈی نیشن کمیٹی کے اہتمام دھرنا
شمالی قصبہ سوپور میں سوپور کارڈی نیشنل کمیٹی کے اہتمام سے احتجاجی دھر نا دیا گیا ،جس میں یہ عہد کیا گیا آرٹیکل 35اے کا دفاع خون سے کیا جائیگا ۔
پونچھ ضلعے کے مینڈھر تحصیل میں آرٹیکل 35اے حق میں بند
پونچھ ضلعے کے مینڈھر تحصیل میں آرٹیکل 35اے حق میں بند کے دوران ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ،جس دوران یہاں آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی سنائی دیں۔رپورٹس کے مطابق مینڈھر میں نیشنل کانفرنس کے مقامی لیڈر کی کال پر مکمل بند رہا جبکہ لوگوں نے ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی ۔
رپورٹس کے مطابق قریب600لوگوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی ،جسکی قیادت نیشنل کانفرنس لیڈر جاوید رانا کررہے تھے ۔احتجاجی مظاہرین نے جہاں آرٹیکل 35اے حق میں نعرے لگائے ،وہیں انہوں نے قصبہ میں آزادی کے حق میں بھی نعرے بلند کئے ۔
بانہال میں احتجاجی ریلی برآمد
دفعہ35اے کی منسوخی کی کوششوں کے خلاف بانہال میں ایک احتجاجی ریلی برآمد ہوئی،جس میں لوگوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی ۔یہاں نیشنل کانفرنس کے لیڈر سجاد شاہین کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 35اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے جبکہ ریاست اور انڈین یونین کا رشتہ بھی ٹوٹ جائیگا۔
Comments are closed.