کپوارہ::اگست شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے جنگلوں میں گذشتہ رات جنگجوؤں اور فوجیوں کے درمیان ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے بابر ناڈ جنگلوں میں گذشتہ رات فوج کی 47 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کی سرچ پارٹی کا جنگجوؤں کے ایک گروپ سے آمنا سامنا ہوا۔
انہوں نے بتایا ’طرفین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں گورسے سنگھ نامی ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا‘۔(یو ا ین آئی)
Comments are closed.