ریاست بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے
ریاست بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔
ریاست جموں وکشمیر کے تینوں خطوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں علمائے کرام نے فلسفہ قربانی کی اہمیت کواجاگر کیا، نماز عید کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔عید الاضحٰی کے موقع پر ریاست بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے جس کے تحت مساجد اور عید گاہوں کے باہر پولیس وفورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔
وادی کشمیر میں عید کے بڑے اجتماعات عید گاہ سرینگر اور آثار شریف حضرت بل میں منعقد ہوئے ،جہاں لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی گی .
ادھر وادی بھر کے عید گاہوں ،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں بھی عید اجتماعات کا اہتمام کیا گیا .اس دوران جموں ،خطہ پیر پنچال ،وادی چناب اور خطہ لداخ کے لہیہ اور کرگل میں بھی عید اجتماعات منعقد کئے گئے .
Comments are closed.