سر ینگر: تلا شی کاروا ئیوں اور احتجاجی مظاہروں کے دوران بیہوش ہو نے والی شادی شدہ خاتون اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گئیں، خاتون کی موت پر لوگوں نے آر بل نکس میں احتجاجی مظاہرے کئے اور مطالبہ کیا کہ خاتون کی ہلا کت کا تحقیقات کرکے ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروا ئی عمل میں لائی جا ئے ۔
16اگست کو آر بل نکس عسکریت پسندوں کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس و فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور تلا شی کاروا ئی شر وع کی جس کے دوران نوجو انوں کی کثیرتعداد سڑکوں پرنکل آ ئی ور انہوں نے پولیس و فورسز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور سنگباری کی تشدد پر اتر آ ئی بھیڑ کومنتشر کرنے کیلئے پولیس و فورسز نے اشک آور گیس کے گو لے داغے پپر گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک عمررسیدہ شادی شدہ خاتون جا نہ بیگم زوجہ علی محمدملک اور اس کی بیٹی بیہوش ہو گئی جنہیں علاج کیلئے اسپتال پہنچا یا گیا بیٹی کئی گھنٹوں کے بعد ہوش میں آ ئی تا ہم عمر رسیدہ خاتون مسلسل قو مہ میں چلی گئیں اور دو دنوں تک اسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گئیں۔
مذکورہ خاتون کی نعش جب اس کے آ با ئی علاقے پہنچا دی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا لوگ سڑکوں پر نکل آ ئے خاتون کی ہلاکت کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا ئے اور ملوث افراد کو کیفرے کردار تک پہنچا یا جائے ۔خا تون کی نماز جنازہ میں کثیرتعداد میں لوگوں نے اس سے پر نم آنکھوں کے سا تھ سپرد خاک کیا۔ (اے پی آئی)
Comments are closed.