عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی پاکستانی عوامی کو تہنیت

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عمران خان کے پاکستانی وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر پاکستان عوام نے دکھا دیا کہ وہ جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں۔

انہو ں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان کی حکومت بھارت کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات بحال کرکے آپسی رشتوں میں چار چاند لگا دے گی، جس کا عندیہ پاکستان میں الیکشن نتائج آنے کے ساتھ ہی دونوں ملکوں کے رہنماﺅں نے ایک دوسرے کے تئیں گرمجوشی سے دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ دونوں ممالک رشتوں کو مضبوط بنانے کے تمام آپسی سرگرمیاں بحال کریں اور تمام چھوٹے بڑے مسائل پر غیر مشروط بات چیت شروع کریں، تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان ہمیشہ کیلئے پائیدار امن قائم کیا جاسکے۔ اُنہوں نے دونوں ممالک کے رہنماو¿ں سے اپےل کی کہ وہ جنوبی اےشےا مےں پائےدار امن خاص کر جموں وکشمیر مےں امن وامان قائم کرنے کے خاطر اپنے تمام حل طلب مسائل کو حل کرنے کی پہل کرےں۔

اُنہوں نے کہا کہ وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے دونوں ممالک کو مسئلہ کشمےر کے حل کیلئے راہےں نکالنی چاہیے تاکہ رےاستی عوام کو امن وسکون کی زندگی بسر کرنا کا موقعہ فراہم کےا جاسکے۔ صدرِ نیشنل کانفرنس نے کہا کہ مسئلہ کشمےر ہند پاک کی دوستی مےں سب سے بڑی رکاوٹ ہےں اور دونوں ممالک کے کروڑوں عوام افہام وتفہےم کے ساتھ اِس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے کوشان ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جنگ جدل سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل نہےں ہوتا ہے ۔

انہوں نے نفرت کے دےواروں کو منہدم کرنے پر زور دےتے ہوئے کہا کہ آرپار کے لوگ امن وسکون کے ساتھ زندگی گذارنے کے ساتھ ساتھ خوشگوار ماحول مےں بھائی بھائی بن کررہنے کے متمنی ہےں۔ اُنہوں نے کہا ،کہ مرحوم شےر کشمےر شےخ محمد عبداللہ ہمےشہ ہندوستان اور پاکستان کے دوستی کے علمبردار رہے اور مسئلہ کشمےر کے حل کیلئے7دہائی قبل جو روڑ مےپ مرحوم شےر کشمےر نے مرتب کےا تھا ساری دنےا اُس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمےر کے حل کیلئے اُندرونی خودمختاری کی بحالی بہترےن اقدام ثابت ہوسکتا ہے جس پر عمل کےا جانا چاہیے۔

Comments are closed.