شوپیان میں اسلحہ چھینے کی کوشش کے دوران فائرنگ اور جوابی فائرنگ

شوپیان: جنگجوئوں نے ہفتہ کی علی الصبح نیشنل کانفرنس کے لیڈر کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی ،جوابی کارروائی میں پولیس اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی ،تاہم فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ چھینے کی کوشش کی تھی ،جس میں حملہ آئوروں ناکام رہے.

ذرائع نے بتایا کہ شوپیان میں این سی لیڈر شوکت احمد گنائی کی رہائش گاہ کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کے پکٹ پر دھاوا بول دیا .معلوم ہوا ہے کہ ہفتہ کی علی الصبح قریب ساڑھے 4 بجے بندوق بردار مذکورہ لیڈر کی رہائش گاہ کے قریب نمودار ہوئے ،اور یہاں مذکورہ لیڈر رہائش گاہ کے احاطے میں قائم کئے گئے پکٹ پر فائرنگ کی .

جوابی کارروائی میں پولیس اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی اور حملہ آئور باگنے پر مجبور ہوئے.پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ چھینے کی کوشش تھی ،جس میں حملہ آور ناکام رہے.

طرفین کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.ادھر کنگن پلوامہ میں پتھرائو کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں .

بتایا جاتا ہے کہ کنگن پلوامہ گائوں میں پولیس کی ایک پارٹی پتھرائو کی زد میں آئی ،جسکے نتیجے میں ایک اہلکار جسکی شناخت شاہ جہاں کے بطور ہوئی ،سر میں پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوا.

زخمی اہلکار کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا .پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر ہرنے کےلئے ٹیر گیس شلنگ کی.

Comments are closed.