بارہمولہ:واگورہ بارہمولہ میں مسافر گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے 9 مسافر زخمی ہوئے،یہ حادثہ جمعرات کی صبح پیش آیا.
معلوم ہوا ہے کہ مسافر گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK05-4851 بارہمولہ سے ٹنگمرگ کی طرف جارہی تھی ،جس دوران نائوپورہ کے مقام پر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور سڑک پر پلٹ گئی.گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے سبب 9 مسافر زخمی ہوئے.
زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا .
Comments are closed.