کپوارہ:سرحدی ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پر فوج اور جنگجوئوں کے درمیان معرکہ آرائی شروع ہونے کی اطلاعات ہیں ،جس میں طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے کے دوران چار فوجی اہلکار زخمی ہوئے .
میڈیا رپورتس کے مطابق نوگام سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جنگجوئوں اور فوج کے درمیان جھڑپ میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوئے.
پولیس کے افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سنگم پوسٹ کے نزدیک صبح 9 بجکر 20 منٹ پر فوج کی 8 بہاراور جنگجوئوں کے ایک گروپ کے درمیان آمنا سامنا ہوا ہے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج نے مذکورہ جنگجوئوں کے گروپ کو چیلنج کیا ،جس دوران جنگجوئوں نے فوج پر فائرنگ کی ،جسکے ساتھ ہی طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی .
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے تبادلے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوئے ،جنہیں فوجی اسپتال علاج ومعالجہ کی خاطر داخل کیا .
معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں جنگجوئوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ،جس دوران اضافی فوجی کمک بھی طلب کی گئی.
Comments are closed.